Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-11-16

کسانوں کے لئے مفیف معلومات کھجور کے پودوں کو کیمیائی اور گوبر کی ,کھاد ملا کر ڈالیں:ماہرین

ماہرین زراعت نے کھجور کے باغبانوں وکاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان و کاشتکار نومبر کے اختتام تک کھاد ڈالنے کا عمل مکمل کر لیں جبکہ انہوں نے اگلے ماہ دسمبر کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی آدھی مقدار ڈالنے کا بھی مشورہ دیاہے۔کاشتکاروں کو 4سے 5کلوگرام ایس ایس پی یا 2کلوگرام ٹی ایس پی اور ایک کلوگرام یوریا کھاد فی پودا استعمال کر نی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں آدھی کیمیائی کھاد 30نومبر تک گوبر والی کھادکے ساتھ اور بقیہ کھاد جنوری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کھاد تنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلاؤ کے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

More Latest News