Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-11-20

سی پی کے تحت1650 میگاواٹ بجلی 2017ئ تک اور 3270 میگاواٹ بجلی کے منصوبے 2018ئ تک فعال ہوجائیں گے

اسلام آباد ؛ نٹ نیوز ؛ چین پاکستان اقتصادی راہداری âسی پیکá کے تحت شروع کئے جانے والے توانائی کے منصوبوں سے 17045 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبوں سے پیدا ہونے والی 1100میگاواٹ بجلی 2016ئ کے اختتام تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائےگی ¾1650 میگاواٹ بجلی 2017ئ تک اور 3270 میگاواٹ بجلی کے منصوبے 2018ئ تک فعال ہوجائیں گے۔ ذرائے نے بتایا کہ 2250 میگاواٹ بجلی کے اضافی منصوبے 2018ئ کے بعد مکمل ہوں گے، حکومت نے ان منصوبوں پر کام کا آغاز پہلے سے کر رکھا ہے اور بیشتر منصوبے 2018ئ تک مکمل ہوجائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ اس وقت کوئلہ سے توانائی کے 1320 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر ساہیوال میں اور 1320 میاگواٹ کے پورٹ قاسم میں منصوبوں پر کام جاری ہے جو 2017ئ تک مکمل ہوجائیں گے ¾ باقی ماندہ 660 میگاواٹ 2018ئ تک مکمل ہوگا اسی طرح 600 میگاواٹ اینگرو تھرکول منصوبہ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو 2017ئ تک 300 میگاواٹ پیداوار دینا شروع کردے گا اور 300 میگاواٹ بجلی 2018 میں قومی گرڈ میں شامل کردے گا۔ 1320 میگاواٹ قادر آباد کوئلہ کے منصوبے پر کام جاری ہے جو 660 میگاواٹ کی پیداوار 2017ئ میں اور 660 میگاواٹ کی پیداوار 2018ئ میں دینا شروع کردےگا ¾ 300 میگاواٹ کے سالٹ رینج مائن مائوتھ توانائی کے منصوبے 2018کے اخر تک قومی گرڈ میں پیداوار دینا شروع کردےگا ¾حبکو 660 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں 2018ئ تک شامل ہوجائے گی ¾تھر بلاک 1- پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جو 2018ئ تک 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دینا شروع کردے گا ¾ 660 میگاواٹ کی اضافی پیداوار 2018ئ کے بعد ملنا شروع ہوجائے گی۔قائداعظم سولر پارک بہاولپور سے ایک ہزار میگاواٹ اور 250 میگاواٹ ونڈ پاور پلانٹ سندھ میں جاری ہیں جو رواں برس پیداوار دینا شروع کردیں گے۔ اسی طرح 720 میگاواٹ کروٹی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 870 میگاواٹ سکھی کنارو پاور خیبرپختونخوا کے منصوبے زیرغور ہیں جن پر 2018 کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔