Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-12-04

ٹرمپ کی جیت: پینسلوینیا میں دوبارہ گنتی کی درخواست واپس

واشنگٹن ؛ نٹ نیوز ؛ امریکہ میں گرین پارٹی نے پینسلوینیا میں ریاستی سطح پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی ہے۔عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق گرین پارٹی کے ووٹرز دس لاکھ امریکی ڈالر کی ضمانت ادا نہیں کر سکے۔پارٹی کی سربراہ جل سٹین نے میشیگن، وسکانسن اور پینسلوینیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے پر زور دیا تھا۔ان تینوں ریاستوں میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمتوقع طور پر بہت کم ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔بہر حال مسٹر ٹرمپ کے حامیوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کی کوشش کی ہے حالانکہ اگر گنتی ہوتی بھی ہے تو اس سے نتائج تبدیل نہیں ہوں گے۔عدالت میں مجوزہ سماعت سے دو دن قبل گرین پارٹی نے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے 49000ووٹوں یعنی ایک فی صد سے بھی کم ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔عدالتی بیان میں کہا گیا ہے: اپیل کرنے والے معمولی ذرائع کے عام شہری ہیں اور وہ عدالت کی جانب سے دس لاکھ ڈالر کے بانڈ بھرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔