Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-12-09

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

برسبین؛ ایجنسی نیوز ؛ آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیست میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے ¾ میزبان ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا ¾ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائےگا۔