Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Mohammad Jalil (Comments) Date : 2016-12-13

کرکٹر ومبلغ اسلام سعید انور ، جنید جمشید کے نماز جنازہ کے لئے چترال سے براستہ دیر روانہ ہوگئے ۔

چکدرہ؛ محمد جلیل سے ؛ معروف کرکٹراورمبلغ اسلام سعید انورچترال طیارہ میں شہیدہونے والے جنید جمشید کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے لئے چترال سے براستہ دیر روانہ ہوگئے،گزشتہ روزتبلیغی مرکزصاحب آباددیر میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی روح نے موت کامزہ چکھناہے لہٰذارب کائنات کے حضورجانے سے قبل ہمیں آخرت کی تیاری اور نیک اعمال کامجموعہ ترتیب دیناہوگا انہوں نے کہاکہ شہید جنید جمشیدنے شہادت سے قبل چترا ل میں مرگ شہادت کی دعامانگی تھی جو بارگاہ الٰہی میں قبول ہوئی،جنید جمشید اللہ کے سفیرکی حیثیت سے اس دارفانی سے رخصت ہوئے ہیں اورایسی موت نصیب والوں کوملتی ہے وہ خوش نصیب تھے جنہوں نے اللہ کی خوشنودی کے لئے دعوت تبلیغ کوزندگی کامقصد بناکر دنیاکی سہولتوں کوپس پشت ڈال دیاتھا۔۔سعید انور نے کہاکہ دعوت تبلیغ کے ذریعے پیغمبراسلام öکاپیغام بندگان خداکوپہنچاناامت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔عوام سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاقسم کھاکرکہتاہوں کہ تبلیغ سے قبل کی زندگی تمام تر وسائل اور آسائشوں کے باوجود جہنم کی زندگی تھی لیکن اللہ نے اپنے خصوصی کرم اورانعام سے نوازکر جنت کاراستہ دکھایا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری،روگردانی اور اللہ سے رشتہ توڑناقدرتی آفات اور دیگر آزمائشوں کے بڑے اسباب ہیں جبکہ تمام تر مسائل ومشکلات کاحل دین اسلامی کی تعلیمات میں مضمرہے۔اپنے خطاب میں شہید جنید جمشید کاذکرکرتے ہوئے معروف کرکٹراور مبلغ سعید انور کی فرط جذبات میں آنکھیں نم رہیں اوروہ اضطرابی کیفیت سے دوچاررہے۔