Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-12-15

پشتوفلموں کے مشہورولن عمردراز خلیل پر برین ہیمبرج کاحملہ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں داخل سرکاری طورپر علاج کامطالبہ

پشاور؛ ملاکنڈ نیوز ؛ پشتوفلموں کے مشہورولن عمردراز خلیل کوگذشتہ روز ایبٹ آبادمیں برین ہیمبرج ہوا ،اس کو پہلے ایبٹ آباد ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیاگیااور بعدازاںنیوروفزیشن ڈاکٹر عدنان خان کی زیرنگرانی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں داخل کیاگیا ۔فنکاروں کی تنظیم ’’آواز ‘‘ کے جنرل سیکرٹری اسلام الدین شامی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اورسکرٹری کلچر سے استدعاکی ہے کہ اس بہترین فنکارکاسرکاری طورپرعلاج معالجے کے ساتھ ساتھ مالی امداد کابھی اعلان کیاجائے کیونکہ یہ خاندان پشتوں سے فن کی خدمات سرانجام دے رہاہے ۔عمردراز پاک وہند کی فلموں اوراسٹیج کے فنکارعشرت عباس کے بڑے بھائی ہیں اس موقع پراسلام الدین شامی نے تمام فنکاراورعمردراز کے چاہنے والوں کوان کی صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل کی ہے