Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-11-07

جاپان، ٹیلی کمیونیکیشن و انٹرنیٹ کارپوریشن ’’سافٹ بینک‘‘ کے خالص منافع میں 80 فیصد اضافہ

جاپان کی ٹیلی کمیونیکیشن و انٹرنیٹ کارپوریشن ’’سافٹ بینک‘‘ کے خالص منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 80 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ علی بابا میں سافٹ بینک کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اور دیگر عوامل ہیں۔ پیر کو سافٹ بینک کے حکام کی جاری رپورٹ کے مطابق اپریل سے ستمبر تک کی ششماہی کے دوران 766.2 ارب ین خالص منافع حاصل ہوا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 79.6 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گردشی منافع میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریونیو 0.2 فیصد کی کمی سے 42.7 کھرب ین رہا۔