Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2016-12-27

کلچر پالیسی کا ڈرافٹ ائندہ جنوری میں تیار ہوجائیگا اجمل خان

پشاور؛ ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا اجمل خان نے کہا ہے کہ کلچر پالیسی کی تیاری کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور نئے سال 2017ئ کے جنوری کے آخر تک ایک مربوط صوبائی کلچر پالیسی کا ڈرافٹ تیار ہوجائیگا محکمہ ثقافت کی بھرپور کوشش ہے کہ کلچر پالیسی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کرکے ایک مربوط ڈرافٹ تیار کیا جاسکے کلچر پالیسی کے ذریعے ثقافت کومزید تقویت ملے گی کلچر پالیسی کے ساتھ ہی ایک مربوط سنسر شپ بورڈ بھی وجود میں اجائیگا جس کے ذریعے صوبے کے فن اور فنکاروں کو قانونی تحفظ حاصل ہوجائیگا ثقافتی ورثے کی احیائ کے پروگرام کے تحت فیز ون کی کامیابی کے بعد نئے سال سے فیز ٹو کا اغاز کیا جائیگا جس کے تحت صوبے کی تمام 75تحصیلوں میں نچلی سطح پر 1700علاقائی وثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی اور اس حوالے سے ایک شفاف عمل کے ذریعے چالیس علاقائی اور غیر سرکاری تنظیموں کا انتخاب کیا گیا ہے جسکے ذریعے نچلی سطح پر علاقا!ئی وثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گیآرٹ اکیڈمی جلد کام شروع کریگی ای میگزین جنوری میں شروع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈائریکٹوریٹ اف کلچر میں کلچر جرنلسٹس فورم کے وفد سے بات چیت اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت وفد کے صدر احتشام طورو نے کی جبکہ وفد میں فورم کے ممبران شیر عالم شینواری سراج عارف سجاد خلیل فدا سرحدی فہد شہزادہ اور امجد ہادی یوسفزئی ودیگر شامل تھے اس موقع پر کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زبانوں وادبیات کے ماہر اکبر ہوتی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریا ض خان بھی موجود تھے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈائریکٹر کلچر اجمل خان نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی بھرپور کوشش ہے کہ کلچر کے تحفظ او ترقی و ترویج میں مہم کردار ادا کریں۔اسی طرح محکمہ ہذاٰ نے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈز کے تحت500 شعرا، فنکار اور ہنرمندوں کو اٹھ مہینوں کے لئے 30ہزار روپے دیئے جو اخری قسط باقی ہے وہ بھی تمام ہنرمندوں کو محکمہ فنانس سے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد ریلیز کردئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ثقافت وادب پر مبنی ادیبوں کے33 کتب بھی شائع کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ثقافتی اشیائ کے فرو غ اور ہنرمندوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے اسلام اباد میں کلچر ڈسپلے سنٹر بھی قائم کردیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی جس سے خیبرپختونخوا کا کلچر ملکی او بین الاقوامی سطح پر بھرپور متعارف ہوگا۔ محکمہ ثقافت کو مزید تقویت او مضبوطی کے لئے ایک نئے پراجیکٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں تحقیقی اور دستاویزی، زبان اور ادب، ویڑول اور کرافٹ، تخلیقی معیشت، نیو میڈیا اور ویب یونٹس قائم کئے گئے ہیں جس میں متعلقہ ماہرین کے ذریعے ثقافتی صنعت کو مزید فروغ او جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے مضبوط پلاننگ کے ساتھ اغاز کیا گیا ہے، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان نے مزید کہا کہ غریب اور لاچار ہنرمندوں کے علاج الاونس بھی دیا جاتا ہے اور انکے تجہیز و تکفین کے لئے بھی ایک لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں تاکہ ہمارے ہنرمند اور فنکار احساس محرومی کے شکار نہ ہو، انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت نے پچھلے کئے مہینوں سے نشترہال کے تزئین و ارائش کے بعد صحت مند ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سال قریبا صوبہ بھر سمیت پشاو میں ایک ہزار کے قریب ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں اور ان ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے خیبر پختو نخوا کا سافٹ امیج دنیا بھر کے سامنے اگیا ہے ۔