Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2017-01-01

پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے قومی کرکٹ سکواڈ میں 2 سابق کھلاڑی حیات رہ گئے

اسلام آباد ; پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی14 رکنی سکواڈ میں سے پاکستان کی جانب سے اولین ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے صرف دوسابق کھلاڑی حیات رہ گئے جبکہ 12 سابق ٹیسٹ کھلاڑی انتقال کر چکے ہیں۔وفات پانے والوں میں زیادہ کی تعداد لاہور سے ہے ۔حیات رہنے والے کھلاڑیوں میں پہلے سابق قومی ٹیسٹ کھلاڑی وقار حسن ہیں جو 84 سال کے ہیں اور دوسرے سابق قومی ٹیسٹ کھلاڑی وزیر محمد ہیں جن کی عمر 87 برس ہے ۔پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی جو فوت ہو چکے ہیں ان کی تعداد 12 ہے ۔وفات پا جانے والے کھلاڑیوں میں سابق ٹیسٹ بیٹسمین نذر محمد ہیں جن کا انتقال لاہور میں ہوا وہ 12 جولائی 1996 ئ میں 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔دوسرے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد ہیں جن کا انتقال 11 اگست 2016 میں 81 برس کی عمر میں کراچی میں ہوا۔تیسرے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اسرار علی ہیں جن کا انتقال یکم فروری 2016 میں 88 برس کی عمر میں اوکاڑہ میں ہوا۔چوتھے پلیئرمقصود احمد ہیں جن کا انتقال 4 جنوری 1999 کو راولپنڈی میں 73 برس کی عمر میں ہوا۔پانچویں سابق بالرعبدالحفیظ کاردار ہیں جن کا انتقال 21 اپریل 1996 کو اسلام آباد میں 71 برس کی عمر میں ہوا۔چھٹے فوت ہونے والے کھلاڑی انور حسین ہیں جو لاہور میں 9 اکتوبر 2002 کو 82 برس کی عمر میں چل بسے ۔ساتوں سابق فاسٹ بالر فضل محمود 30 مئی 2005 کو 78 برس کی عمر میں لاہور میں فوت ہوئے۔آٹھواں سابق قومی بیٹسمین خان محمد جو 4 جولائی 2009 کولندن میں 81 برس کی عمر میں یہ جہان فانی چھوڑ گئے۔نویں سابق قومی بیٹسمین عامر الہی ہیں جو 28 دسمبر 1980 کو 72 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔دسویں سابق کھلاڑی ذوالفقار احمد ہیں جو 3اکتوبر 2008 کو 81 برس کی عمر میں سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں وفات پا گئے ۔گیارہویں سابق کھلاڑی محمود حسین تھے جو59 برس کی عمر میں انگلینڈ میں 25 دسمبر 1991 کو انتقال کر گئے ۔ بارہویں کھلاڑی سابق وکٹ کیپر بیٹسمین امتیاز احمد ہیں جن کا انتقال 31 دسمبر 2016ئ کو88 سال کی عمر میں لاہور میں ہوا۔

More Latest News