Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2017-01-07

سندھ میں پانی نہیں ملتا،کرکٹ پر کیا کام ہوگا،شاہد آفریدی

کراچی ؛ ملاکنڈ نیوز نیوز ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی نہیں ملتا کرکٹ پر کیا کام ہوگا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شکست پر حیرانی نہیں ہوئی لیکن قومی ٹیم کو جارہانہ کھیل پیش کرنا ہوگا،ٹیم کو ان کا متبادل مل گیا تو وہ کرکٹ چھوڑ دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے ملک میں نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کے فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے سندھ حکومت کے کرکٹ نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔شاہدآفریدی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ کی مقامی حکومت نے کرکٹ پر کیا کام کیا ہے؟، سندھ میں پانی نہیں ملتا تو کرکٹ پر کیا کام ہوگا۔پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک دفعہ پھر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے اسی لیے کھلاڑی ریٹائر نہیں ہورہے اگر ٹیلنٹ آرہا ہوتا تو میں اب تک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر نہیں کرتا۔انہوںنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب بھی کئی کھلاڑیوں سے بہتر ہوں۔قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شکستوں پر ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شکست پر حیرانی نہیں ہوئی لیکن قومی ٹیم کو جارہانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتانی سے بھی مستعفی ہوئے تھے۔سابق کپتان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ ٹیم کو ان کا متبادل مل گیا تو وہ کرکٹ چھوڑ دیں گے۔شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

More Latest News