Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Mohammad Jalil (Comments) Date : 2017-01-14

عوامی نیشنل پارٹی چکدرہ بائی پاس میں روڑے اٹکا رہی ہے ، بخت بیدار خان کا الزام

چکدرہ ؛نامہ نگار؛ویلیج کونسل دربارعلی مست کے ناظم حضرت حبےب عرف خلےفہ اپنے خاندان سمےت قومی وطن پارٹی مےں شامل ہوگئے ،شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی ممبر صوبائی اسمبلی بخت بیدار خان نے کہاکہ چکدرہ بائی پاس سڑک کی تعمےرمےں عوامی نےشنل پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے روڑے اٹکانا قابل افسوس امرہے جبکہ اس کی تعمےر سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ لوئر دےر، اپر دےر ،چترال اورباجوڑ کے عوام کو بھی سہولت مےسر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اےک ارب روپے کی خطیر لاگت سے مجوزہ سانام ڈیم منصوبہ بھی جلد شروع کیاجائے گاجس کی تکمیل سے پانی کی کمی پوراہونے سمیت سستی بجلی بھی حاصل کی جاسکے گی۔بخت بیداسر خان نے زوردیاکہ قبائلی علاقوں کوصوبہ خیبرپختونخوامیں ضم جبکہ مردم شماری کا عمل ہر صورت شروع کیاجاناچاہئے۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہاکہ وہ دیربالخصوص تحصیل آدینزئی کی ترقی میں رکائوٹ کاباعث رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور اگلے ڈیڑھ سال میں ترقی کے تمام اہداف تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل ویلج کونسل کے منتخب ناظم نے سےنکڑوں ساتھےوں سمےت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی مےں شمولےت کا اعلان کےا جبکہ تقرےب سے قومی وطن پارٹی کے ڈوےثرنل سنےر نائب صدر مرزا باچا ضلعی صدر امان اللہ خان سمیت دےگر نے بھی خطاب کیا۔