Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Gohar ali Gohar (Comments) Date : 2017-01-18

عوام حکومت سے مایوس ہو کر پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں: رحمان ملک

لندن ؛ مانیٹرنگ ڈیسک ؛ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے عوام حکومت سے مایوس ہو کر پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں،پانامہ کیس میں موجودہ ایڈیشنل آئی جی ایف آئی اے کو ثبوت دینا چاہیے۔ اگراس سلسلہ میں عدالت نے انہیں طلب کیا تو قانون کے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے پیش ہوں گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ اور شیری رحمن سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ جہاں نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سر پر امریکی کی نئی حکومت کا ہاتھ ہونے کا تاثر غلط ہے۔ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔