Advertisement

Find Us On FB

Tags

urdu news
Latest News
Malakand News
bbc News
peshawar news
Dharna news
imran khan news
geo news
ary news
swat news

Advertisement

News Detail

Publisher Name : Mohammad Jalil (Comments) Date : 2017-01-20

ابھی تو میںجوان ہوں ، 83 سالہ بوڑھے شخص نے ایف اے امتحان دینے کے لئے داخلہ فارم جمع کردیا

چکدرہ ؛ محمد جلیل سے ؛ ’’علم کا حصول محد سے لحد تک ‘‘کا محاورہ تو ہر کسی نے سنا ہوگا مگر اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے درگئی ملاکنڈ ایجنسی کے 83 سالہ بوڑھے شخص نے کردار ادا کردیا ۔جوکہ قابل حیرت نہیں بلکہ باعث تحسین ہے ملاکنڈ بورڈ کے ذرائع کے مطابق درگئی ملاکنڈ ایجنسی کے رہائشی 83 سالہ سید محمد ولد گل شریف نے پرائیویٹ سطح پر ایف کا امتحان دینے کے لئے کاغذات جمع کرائی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے گزشتہ سال فسٹ ائیر کا امتحان دے کر انگلش کے علاوہ تمام پرچے پاس کردئیے ہیں جبکہ اسی سال انہوںنے فسٹ ائیر کے پرچہ کو دوبارہ دینے کے علاوہ سیکنڈ ائیر کے لئے بھی داخلہ کرکے بورڈ انتظامیہ نے ان کی داخلہ کر قبول کرکے اپریل کے مہینے میں شروع ہونے والے امتحانات میں انہیںرول نمبر جاری کرکے ڈگری کالج درگئی میں وہ امتحان دیںگے داخلہ فارم میں ٹیلی فون یا موبائل نمبر نہ ہونے کی وجہ سے امتحان دینے والے بابا سے رابطہ نہ ہوسکا تاہم بورڈ انتظامیہ نے اس عمر میں امتحان دینے والوں میں سید محمد کو اس صدی کا سب سے ضعیف العمر امیدوار قراردیا ہے ۔